تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹریژری بلز کی نیلامی کیلئے85 ارب روپے کا ہدف مقرر

جنگ نیوز -
کراچی . . . حکومت کی جانب سے آج ٹریژری بلز کی نیلامی میں85 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بدھ کو حکومت نے ٹی بلز کی نیلامی میں85 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ بینکاری نظام میں میچیورٹیز کی مد میں تقریباً76 ارب روپے کی رقم آئے گی۔ڈیلرز کے مطابق ٹی بلز کی شرح سود کے حوالے سے مختلف آرا ہیں جن میں کچھ ڈیلرز شرح سود میں تین سے چار بیسس پوائنٹس کا اضافہ اور کچھ اس میں استحکام کی توقع کر رہے ہیں۔ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینکوں کا زیادہ رحجان3 ماہ کے ٹی بلز میں دکھائی دیتا ہے کیونکہ زر کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ستمبر میں مرکزی بینک کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.