تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بابراعوان کا طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر قانون وانصاف و پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں گرنے والے مسافرطیارے کی جگہ کا معائنہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر قانون نے جائے وقوعہ کے دورہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے حادثہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا اور کہا کہ بدقسمت طیارہ کے حادثہ کی وجہ سے کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے 4 اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حادثہ کے بارے میں اپنی ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.