5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طیارہ حادثہ، کراچی ڈی سی او کیمپ آفس میں کنٹرول روم قائم
جنگ نیوز -
کراچی . . . ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار افراد کی معلومات اور ورثا کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے ڈی سی او کیمپ آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔کراچی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے کراچی کے شہریوں کے لواحقین کیلئے ائیرپورٹ پر انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ1122 ایمبولینسوں کو کراچی ائیرپورٹ پہنچا دیاگیاہے۔ ان کا کہناہے کہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کنٹرول روم سے حاصل کر سکتے ہیں۔