5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر شخصیات کاطیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ا سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا، سینٹ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک،ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی،ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی سمیت وفاقی وزراء ، وزراء مملکت اورسیاسی شخصیات نے مسافرطیارہ کوحادثہ پر انتہائی افسوس اورغم کا اظہارکیا ہے۔ الگ الگ تعزیتی بیانات میں سینٹ میں قائدایوان نیئرحسین بخاری، قائدحزب اختلاف وسیم سجاد، سمندرپارپاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹرفاروق ستار، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدرعباس رضوی،ریاستی وسرحدی امورکے وفاقی وزیرنجم الدین خان، بلدیات ودیہی ترقی کے وفاقی وزیرجسٹس(ر) عبدالرزاق تھہیم ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات رحمت الله کاکڑ، وزیرمملکت برائے مواصلات چوہدری امتیازصفدروڑائچ نے طیارہ کے حادثہ پررنج وغم کا اظہارکیا ۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ الله تعالی مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل دے۔