تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جون2010 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں7 فیصد اضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -
کراچی . . . جون2010 کے دوران ملک بھر میں یوریا کھاد کی فروخت7 فیصد اضافے کے ساتھ5 لاکھ86 ہزار ٹن رہی جبکہ قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈائی امونیا کھاد کی فروخت میں68 فیصد کمی ہوئی۔نیشنل فرٹیلائرز ڈویلپمنٹ سینٹر کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق جون2010 کے دوران ڈائی امونیاکھاد کی فروخت68 فی صد کمی کے بعد45 ہزار ٹن رہی۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جون2010 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت2 فی صد اضافے کے ساتھ30 لاکھ37 ہزار ٹن جبکہ ڈائی امونیا کھاد کی فروخت32 فی صد کمی کے بعد3 لاکھ75 ہزار ٹن رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق جون میں ڈائی امونیا کھاد کی فروخت میں کمی زائد قیمتیں ہیں، اس وقت مقامی مارکیٹ میں ڈائی امونیا کھاد کی فی بوری2550 سے2600 روپے جبکہ یوریا کھاد کی قیمت850 روپے کی سطح پر دیکھی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.