5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مستقل قیام امن تک پاک فوج قبائلی علاقوں میں رہیگی ،کور کمانڈر پشاور
جنگ نیوز -
پشاور . . . کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں مستقل قیام امن اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل تک فوج ان علاقو ں میں تعینات رہے گی۔ پشاور میں انسانی حقوق کے متعلق ورکشاپ کے موقع پر میڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے کور کمانڈر آصف یاسین ملک نے کہا کہ ملاکنڈ میں آپریشن کے دوران پاک فوج نے انسانی حقوق کی خلاف نہیں کی۔ جس کی مثال انٹی ٹیریرسٹ کورٹ میں گرفتار افراد کے ٹرائلز ہیں۔ کور کمانڈر کا کہناتھا کہ دہشت گرد پسپا ہونے کے بعدبڑے شہروں میں خوف ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ میاں افتخار حسین کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار رہا ہے۔ اس لیے انھیں ٹارگٹ بنایا گیا۔