تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں دہائی میں فضائی حادثوں میں ہزاروں افراد لقمہٴ اجل بنے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . قطر کے ’الجزیرہ ٹی وی اور بھارتی ’این ڈی ٹی وی‘ نے دنیا بھر بالخصوص جنوبی اور وسطی ایشیاء میں طیاروں کے حادثوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق22مئی 2010ء کو بھارت کے شہر مینگلور میں ایئرانڈیا بوئنگ کی تباہی میں158مسافر جاں بحق ہوئے۔ 12مئی2010 ء کوتریپولی میں افریقی طیارے کے حادثے میں ایک سو سے زیادہ مسافر جاں بحق ہوئے۔اپریل2010ء میں روس میں طیارے کے حادثے میں پولینڈ کے صدر اور اہم حکومتی شخصیات سمیت 96لوگ ہلاک ہوئے۔جون2009ء میں یمن سے اڑنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں152افراد ہلاک ہو گئے۔جون2009ء میں ایئر فرانس کا طیارہ بحر اوقیانوس میں گر کر تبا ہ ہوگیا جس میں228مسافر جاں بحق ہو ئے۔ جنوری2008ء میں پولینڈ کے طیارے کے کریش ہونے سے 20افراد ہلاک ہوئے۔ دسمبر2005ء میں ایرانی طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوا جس میں116مسافر جاں بحق ہوئے۔ اگست2005ء میں یونان میں ایک طیارے کے حادثے میں121مسافر ہلاک ہوئے۔ فروری2003ء میں ایرانی انقلابی گارڈز کا طیارہ پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس میں 275فوجی ہلاک ہوئے۔ جنوری2003ء میں ترکی کے ایک طیارے کے حادثے میں 75افراد ہلاک ہوئے۔ مئی2002ء میں چینی ایئرلائن کا بوئنگ طیارے کے حادثے میں225افراد ہلاک ہوئے۔ اکتوبر 2001ء میں اٹلی میں ایک طیارے کے حادثے میں118افراد جاں بحق ہوئے۔ ستمبر2001ء میں امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر طیاروں کو ٹکرا دیا گیا۔جولائی 2000ء میں ایئر فرانس کے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں113مسافر ہلاک ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.