5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ میں انٹر سروسزسلیکشن بورڈ کا ابتدائی تربیتی پروگرام
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں انٹر سروسزسلیکشن بورڈ کی ابتدائی تربیت پروگرام کے آخری روز تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کے تحت76جوانوں کو تربیت دی گئی ۔میجر جنرل سعد خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ پری آئی ایس ایس بی کے تحت صوبے کے76منتخب نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے ۔ آئی ایس ایس پی کے ٹسٹ کی تیاری کے حوالے سے پورے پاکستان میں صرف کوئٹہ میں یہ تربیت کروائی جاتی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کے جوانوں کیلئے چھ ہفتوں کا تربیتی پروگرام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اس کا مقصد صوبے کے بچوں کو ائی ایس ایس بی میں ٹیسٹ کے مراحل کے حوالے سے پہلے سے آگاہی دینا ہے تاکہ وہ کامیابی حاصل کرسکیں ۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے جہاں دوسرے صوبوں کی نسبت نوجوان کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے کوئی سہولیات موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں خود اعتمادی کا فقدان ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس تربیت سے ان بچوں کو خود اعتمادی دینا ہے تاکہ وہ آئی ایس ایس بی کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرسکیں۔