تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ناٹنگھم میں شروع ہو رہا ہے،سابق اورموجودہ کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت کے باوجود انگلینڈ کے خلاف سیریز کو مشکل قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے15 برس کے طویل عرصے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدلقادر اس فتح کی وجہ سے قومی ٹیم کے حوصلوں کو بلند تو قرار دیا ہے مگر پیش گوئی کرنے سے گریز کیا۔سابق کرکٹرز ہارون رشید اور عظمت رانا کا خیال ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں کے لیئے انگلش کنڈیشنز اجنبی تھیں لیکن اب انگلینڈ کے لیئے ایسی صورت حال نہیں ہو گی۔ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے اچھی ہی نہیں بلکہ ہوم گراؤنڈ کا بھی اسے فائدہ ہو گا۔کرکٹرز کی اس بارے میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ پاکستان کی بالنگ عمر گل ، محمد عامراور محمد آصف کی موجودگی میں مضبوط ہے وہ انگلینڈکی کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن انہیں شک ہے تو پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ پران کا کہنا ہے کہ کامیابی کو یقینی بنانے کے لیئے بیٹسمینوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.