تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور:خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

جنگ نیوز -
پشاور . . . خراب موسم کے باعث پشاور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پشاور ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔ چترال اور پشاور کے درمیان پی آئی اے کی پرواز پی کے661منسوخ کردی گئی ہے۔ جو دن بارہ بجے روانہ ہونا تھی ۔ اس طرح چترال سے آنے والی پرواز بھی روک دی گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی جانے والی پرواز پی کے350 بھی تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.