5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان نے صاف پانی کیلئے چار کروڑ ڈالرز فراہم کر دیئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . حکومت جاپان نے ایبٹ آباد میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کیلئے چار کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کردی۔ اسلام آباد میں جاپان کے سفیر چیہیرو اٹسومی اور سیکریٹری اقتصادی امور سبطین فضل حلیم نے دستاویز پر دستخط کئے۔ فراہم کی جانے والی رقم پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ مزید پانی فراہم کرنے کیلئے نئے ٹیوب ویلز بھی لگائے جائیں گے۔منصوبے کے تحت صاف پانی گھروں تک پہنچانے کے لئے اس کی ترسیل کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔