5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
باران میں تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس جاری کردیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزارت تیل و گیس نے آئل اینڈ گیس انویسٹمنٹ کمپنی کو سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے باران میں تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں اس سلسلے میں معاہدے پر دست خط ہوئے۔ سیکریٹری پٹرولیم کامران لاشاری اور آئل اینڈ گیس انویسٹمنٹ کمپنی کے منتظم اعلیٰ اورنگ زیب علی نقوی نے معاہدے پر دست خط کیے۔ معاہدے کے تحت ضلع دادو، خضدار اور لسبیلہ سے منسلک باران کے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر52 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے اس علاقے کا سروے کیا جائے گا۔ آئل اینڈ گیس انویسٹمنٹ کمپنی دو ہزار400 مربع کلومیٹر کے اس بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا سروے کرے گی۔