تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قادر پور میں226 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح آئندہ ماہ ہوگا

جنگ نیوز -
قادر پور . . . قادر پور میں226 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ اینگرو انرجی لمیٹڈ نے اس منصوبے پر 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ پاور پلانٹ 75 ایم ایم بی ٹی یو گیس سے چلایا جائے گا۔ قادر پور گیس فیلڈ سے اس منصوبے کو گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس کی عدم دستیابی کی صورت میں یہ پلانٹ ڈیزل سے بھی بجلی پیدا کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.