تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارہ حادثے میں کسی شخص کے بچ جانے کی اطلاع نہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جہاز میں موجود تمام مسافر اور عملہ کے ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں،طیارے میں سوارکوئی مسافرزندہ نہیں بچ سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حادثے کوکسی طورپربھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا جبکہ تخریب کاری کے امکان کو بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا ،حادثے کی تحقیقات ہرپہلوسے کی جارہی ہیں،طیارے میں سوارتمام افرادکی تفصیلات لے رہے ہیں،ریسکیوآپریشن جلدمکمل کرلیاجائیگااب تک 98 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے ریسکیوآپریشن میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔حادثے کاشکارافرادکی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائیگی جس جگہ طیارہ گراوہ نوفلائی زون ہے۔جہاز پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد کچھ ملبہ کھائی میں جاگرا۔طیارے کے ملبے سے بہت سی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔طیارے میں یوتھ پرائم منسٹراورکابینہ کے6اراکین بھی سوارتھے۔جی ایچ کیو، ایئر ڈیفنس اور نیوی نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.