تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس ابھی تک نہیں مل سکا ہے، قمر زمان کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ابھی تک تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس نہیں مل سکا ہے ، انہوں نے جاں بحق افرادکے لواحقین کو5،5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سوگ کے موقع پرسرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ12 افرادکی لاشوں کی شناخت ہوگئی،اور ان کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آب پارہ میں امدادی کیمپ قائم کردیا،لواحقین کیمپ میں کوائف جمع کرائیں، کیمپ کل سے باقاعدہ کام شروع کرے گا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں،ڈی این اے ٹیسٹ کے بعدلاشیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی اور لواحقین کو فی کس پانچ، پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک طیارے کا بلیک باکس نہیں مل سکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.