تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سینٹ میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد …اسلام آباد میں طیارے کے حادثے کے باعث سینیٹ کا اجلاس جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کے بعدملتوی کردیاگیا۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین جان محمدجمالی کی صدارت میں شروع ہواتوطیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جان محمدجمالی نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ائیرپورٹ پرلواحقین کی معلومات کے لئے سیل قائم کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کومعاوضہ بھی اداکیاجائے۔بعض ارکان نے طیارے کے حادثہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انکوائری کامطالبہ کیا۔سینیٹ کااجلاس اب جمعرات کی شام ساڑھے چاربجے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.