5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طیارہ حادثے میں مرنیوالیپریم چند کا تعلق سانگھڑ سے تھا
جنگ نیوز -
سانگھڑ…اسلام آباد میں تباہ ہونے والے طیارے کا ایک بدنصیب مسافر پریم چندکا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تھا۔سانگھڑ سے تقریباََ بیس کلومیٹر کے فاصلے پر جھول کے علاقے کا رہائشی اٹھائیس سالہ پریم چند مہاراج اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور تین بہنوں کا بھائی اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا۔ اس کے والد بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے ۔دو برس قبل ہی پریم چند کا شادی ہوئی تھی ۔ اس نے انتہائی غربت کے باوجود اپنی محنت سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور کچھ عرصہ قبل ہی اوپرا نامی ایک غیر سرکاری تنظیم میں ملازمت شروع کی اور اپنے کام کے سلسلے میں ہی اسلام آباد جا رہا تھا۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہیں گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ ماں اور بیوی سکتے کی کیفیت میں ہیں۔