تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سکھر :دریائے سندھ کا پانی کنارے پر واقع گھروں میں داخل

جنگ نیوز -
سکھر…ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی مقدار بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سکھر میں دریا کے کنارے رہائش پذیر لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی مقدار ایک لاکھ67 ہزار کیوسک سے زائد ہے جبکہ گڈوبیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ حالیہ مون سون کے سیزن میں پہلی مرتبہ سکھر بیراج اورکوٹری بیراج میں ایک لاکھ10 ہزار کیوسک سے زائد چھوڑا جارہا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی مقدار میں اضافے کے بعد دریا کنارے آباد لوگوں کے گھروں میں پانی کے داخلے سے بعض کچی جھونپڑیاں گرچکی ہیں۔جبکہ یہاں رہائش پذیرلوگ پانی میں رہ رہے ہیں جن کے صحن اور کمروں تک پانی داخل ہوچکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے آباد لوگوں کو متنبہ کئے جانے کے باوجود لوگ یہاں سے منتقل ہونے کے لئے تیار نظر نہیں آتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.