5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے سروے جاری ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…چیف سیکرٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور سیلاب زدگان کی دوبارہ بحالی کیلئے سروے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبی ،بارکھان ،کوہلو اور نصیر آباد کے اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ افراد کومحفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں امداد اشیا دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے اور پاک فوج اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اوپن مارکیٹ سے بھی اشیا ضرویہ خریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے آج بھی چار ٹرک سامان متاثرہ علاقوں میں بجھوائے ہیں،انہوں نے کہا کہ انہیں جہاں سے بھی امداد نہ پہنچنے کی شکایت مل رہیہے وہ فوری انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہیں ۔