تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات ، سابق جج کی سربراہی میں ٹریبونل قائ

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے سابق جج کی سربراہی میں ٹریبونل قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس(ر) علی سائیں ڈنو کی سربراہی میں عدالتی ٹریبونل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کریگا۔ ٹریبونل اپنی کارروائی میں پولیس کی تحقیقات، گواہوں کے بیانات اور ٹارگٹ کئے گئے افرادکے اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔یہ ٹریبونل چار ہفتے میں کارروائی مکمل کرکے اپنی رپورٹ اور تجاویز حکومت سندھ کو پیش کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.