5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مزید بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور اس کے مضافات میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ24 گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا تاہم کل شام تک بارش میں کمی واقع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح8 بجے سے اب تک نارتھ کراچی میں22 ملی میٹر،گلشن حدیدمیں19 ملی میٹر،شارع فیصل پر10 ملی میٹر،مسرور بیس پر7.5 ملی میٹر،لانڈھی میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔