تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الطاف حسین کی جانب سے جمعرات کویوم سوگ منانے کااعلان

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نجی ائیرلائن کے طیارے کے حادثے میں مسافروں اورعملے کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کی جانب سے جمعرات کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاہے اورکہاہے کہ اس قومی سانحہ میں ایم کیوایم پوری طرح متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکی شریک ہے اوران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتی ہے۔ الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حادثے میں جاں بحق افرادکی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کریں۔انھوں نے وفاقی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ قومی سانحہ کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائے اورقومی سانحہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو فی الفورمعاوضہ اداکیاجائے۔دریں اثناء قائدتحریک الطاف حسین نے نجی ائیر لائن کے طیارے کیحادثے میں اپنے کزن اسد انور کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے اسد انور شہید کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ اس سانحہ پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ں آپ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی اس شہید کو جنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار ان کو صبر وجمیل کی توفیق دے۔ علاو ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک الطاف حسین کے عزیز کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے قائد ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید کی مغفرت اور سو گواران کیلئے صبرجمیل فرمائے۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.