تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایرانی جوہری تنازع کے حل کیلئے اعلیٰ سطح مذاکرات چاہتے ہیں،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کے حل کے لیے جلد اعلی سطح کے مذاکرات چاہتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکومت اگلے چند ہفتوں میں ایران کے ساتھ اس طرح کے مذاکرات چاہتی ہے جیسے گزشتہ اکتوبر میں ہوئے تھے۔ اکتوبر میں ہونیوالے مذاکرات میں ایران پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جوہری ایندھن کے تبادلے کے لیے معاہدے کو قبول کرے۔ ممکنہ مذاکرات میں امریکا پانچ بڑی عالمی طاقتوں کی شمولیت بھی چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.