تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارہ حادثہ:لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ آج ہوگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... اسلام آبادمیں ہونے ہوالے طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 46 افراد کی شناخت ہوگئی، جن کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ اب بھی کئی لاشیں اسلام آباد کی پمز اسپتال میں رکھی ہیں۔جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ آج ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ آج کیا جائیگا اور شناخت ہونیوالی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی،دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔ گزشتہ روز بدقسمت طیارے نے کراچی سے صبح سات بج کر پچاس منٹ پر پرواز کی۔ اور اسے صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنا تھا۔ تاہم اطلاعات کے مطابق طیارے کا لینڈنگ سے اٹھارہ منٹ پہلے ہی ایئرپورٹ کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ ہوگیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے قریبی علاقے میں موجود عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت مسلسل بارش جاری تھی اور طیارہ انتہائی نیچی پرواز کررہا تھا۔ ڈی آئی جی پولیس بن یامین کے مطابق طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں کی ایک بلند چوٹی سے ٹکرایا اور اس کا ملبہ چوٹی کے دونوں اطراف پھیل گیا۔بدقسمت طیارے میں سوار تمام افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔طیارے کے ملبے سے لاشیں نکالنے اور بلیک باکس کی تلاش میں امدادی ٹیموں کو پہاڑیوں کے طویل سلسلے اور گھنے جنگلات کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ ملبے سے مزید لاشوں اور بلیک باکس کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وزارت دفاع سے ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ حکومت نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کا صبح ہونے والے اجلاس ملتوی کردیاگیا۔ وزیراعظم نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلٰی کے ساتھ حادثے کے مقام کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.