5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے
جنگ نیوز -
پشاور اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے
پشاور…خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور کے علاقہ ارمڑکے ایک گاؤں اور چارسدہ ایسوگی سارسنگ میں لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سے جاری تیزبارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں پشاور کے نواحی گاؤں ارمڑ میں سیلابی ریلا گھروں اور پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگیا تھانہ کے اندر پانی ہی پانی نظر ارہا ہے جبکہ لوگوں نے خود کو بچانے کے لئے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے ہیں چارسدہ ایسوگی سارسنگ مرزا ڈھیر میں اھل علاقہ کی مدد سے سیلاب میں پھنسے بیس لوگوں کو نکال لیا گیا جبکہ اہل علاقہ کے مطابق اس وقت بھی پچاس کے قریب لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں،جن کو نکالنے کے لئے کارروائی جاری ہے۔