تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

واپڈا ہاؤس پشاور میں کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم

جنگ نیوز -
واپڈا ہاؤس پشاور میں کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم

پشاور…واپڈا ہاؤس پشاور میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے بجلی بندش کی اطلاع اور بحالی کے لئے کرائسسز منیجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔پیسکو واپڈا کے ترجمان شوکت افضل نے بتایا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے چھیاسٹھ کے وی وارسک، سفید سنگ، متنی، بڈہ بیروغیرہ کے گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہیں جبکہ چھیاسٹھ کے وی ٹانک،پیزو، کے درمیانی علاقوں میں بھی سیلابی ریلے کی وجہ سے بجلی معطل ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ پشاوراور ملحقہ کئی علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم تین فیڈرز پر بحالی کاکام جاری ہے سیلابی پانی کی وجہ سے وہاں بجلی بحال کرنے میں دشواری کاسامنا ہے تاہم واپڈا ہاوس میں کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے اور فون نمبرز 9212010/9212037 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.