تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کی حقدار نہیں،اسٹیو وا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کی حقدار نہیں، ٹاپ پر رہنے کے لئے بھارت کو بالنگ میں بہتر ی کرناہوگی۔ ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وا نے کہا کہ ظہیر خان کی غیر موجودگی میں بھارتی پیس اٹیک سری لنکا میں غیر موثر ہے، بھارت کے پاس حریف ٹیم کی 20 وکٹ لینے کے لئے بالرز نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انیل کمبلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے بھارتی بالنگ زوال کا شکار ہے، ہربھجن سنگھ کو انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے علاوہ وہ کسی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اکتوبر میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.