تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب آج بھی100ارب روپے کا مقروض ہے، پرویز الہٰی

جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب آج بھی 100 ارب روپے کا مقروض ہے اور ان کا 30 جون کے بعد اوورڈرافٹ زیرو ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔۔ چودھری پرویز الہٰینے ان حقائق کا اظہارپارٹی کے سنیر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، غریب عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکنے والے کم از کم ان کی تکلیفوں میں اضافہ تو نہ کریں۔ پچھلے چار دن میں صرف لاہور میں 273 ڈکیتیاں، امن و امان کے حوالے سے پنجاب حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا معاشی دیوالیہ پن چھپانے کیلئے ضلعی حکومتوں کے فنڈز پر گزارہ کر رہی ہے جو گراس روٹ کے عوام کا حق ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی پی 34 میں مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی خود ساختہ خادم اعلیٰ کی عوام دشمن سوچ کا ردعمل ہے۔ سرگودھا کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے دھاندلی سرکار کا دھاندلی منصوبہ ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ لاہور، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے دھاندلی پلان پر وائٹ پیپر جاری کرے گی اور جمہوریت دشمنوں کا اصل چہرہ عوام کو دکھائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.