تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوہستان:سیلابی ریلے میں بہنے والے52چینی باشندوں کو بچا لیا گیا

جنگ نیوز -
پٹن . . . ضلع کوہستان میں مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہا یئڈرو پاور پراجیکٹس تعمیر کرنے والے غیر ملکی عملے کے کیمپوں سمیت سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ پانی میں ڈوبنے والے55میں سے3غیر ملکی تاحال لا پتہ ہیں۔ ڈی پی او کوہستان کیڈٹ محمد الیاس کے مطابق ضلع کوہستان میں مسلسل بارشوں کے باعث وادئ دبیر،کندیا،جلکوٹ،پٹن اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے دبیر اور پٹن میں ہا ئیڈرو پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی عملے کے کیمپس مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور کروڑوں روپے کا قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا ہے جبکہ عملے کے درجنوں افراد دبیر میں پہاڑی پر بے یارو مددگار ریسکیو کے انتظار میں ہیں لیکن تمام رابطہ سڑکیں کٹ جانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے علاوہ ان تک نہیں پہنچا جاسکتا جبکہ پٹن میں ہائیڈرو پراجیکٹ کی ٹنل میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کی وجہ55لاپتہ ہو گئے تھے جن میں سے3افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ باقی کو بچا لیا گیا ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم پے واقع دبیر پل کریک ہو گیا ہے جبکہ دیگر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائ وے بند ہے اس لئے ہم نے حکومت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے ہیلی کاپٹر اور مدد کی درخواست کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.