تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی کسان سبزیوں اور پھلوں کو ممنوعہ انجکشن لگانے لگے

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . فارن ڈیسک . . . بھارتی کسان سبزیوں اور پھلوں کو ممنوعہ انجکشن لگانے لگے، بھارتی کسان سبزیوں اور پھلوں کوقبل از وقت پیداوار اور ان کے زیادہ وزن کے لیے ایسے ہارمونز کے انجکشن استعمال کر رہے ہیں جو ماوٴں کو دوران زچگی لگائے جاتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جونیئر وزیر دنیش تریویڈی نے خبر دار کرتے ہوئے ان کے خلاف ملک بھر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔’آکسی ٹوسن‘ نامی اس ہارمون کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اس کے سبزیوں یا پھلوں کے ذریعے استعمال سے عارضہ قلب،اعصابی بریک ڈاوٴن اور بانجھ پن کا خطرہ ہے۔بھارت میں کسان اس ہارمون کوکدو،تربوز،بینگن اور کھیرے کو بڑا کرنے کے لیے لگا رہے ہیں، تا ہم اب بھارت میں عوام کے لیے Oxyotocinکی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.