تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راولپنڈی:بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . جڑواں شہروں میں دو روز سے جاری مسلسل بارش کے باعث راول پنڈی کے متعدد مقامات پر نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بلندی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق راول پنڈی کے علاقوں نیوکٹاریاں اور گوال منڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہو رہی ہے تاہم خطرے کے نشان سے نیچے ہے۔ نیو کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ اور گوال منڈی میں 7 فٹ رکارڈ کی گئی جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.