تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بدلہ فنانسنگ کانظام ،سرمایہ فراہم کرنے والے کو ٹیکس میں رعایت کی تجویز

جنگ نیوز -
کراچی . . . اسٹاک ایکس چینجز میں متعارف کرائے جانے والے بدلہ فنانسنگ کے نئے نظام میں سرمایہ فراہم کرنے والے کو ٹیکس میں رعایت کی بھی تجویز دی گئ ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں متعارف کرائی جانے والی نئی پروڈکٹ مارجن ٹریڈ میں سرمایہ فراہم کرنے والے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئ ہے پہلے بدلہ سے حاصل ہونے و الی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 35فی صد تھی ۔۔ ڈائریکٹر کے ا یس ای کے مطابق ایف بی آر اور اسٹاک ایکس چینجز کے درمیان اس تجویز پر بڑی حد تک اتفاق ہوگیا ہے مگر اس کا باضابط اعلان اس پروڈکٹ کے اجرا کے بعد ہی متوقع ہے ۔۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروڈکٹ کے اجرا میں کچھ وقت لگ سکتا ہے تاہم اسٹاک ایکس چینجز کی کوشش ہے ۔کہ جلد ازجلد اس پروڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.