5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری یکم اگست سے فرانس کا دو روزہ دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . صدر پاکستان آصف علی زرداری یکم اگست کو فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچیں گے، صدر زرداری دورے کے دوران فرانسیسی صدر نکولاسرکوزی سے بھی ملاقات کریں گے۔ نمائندہ جنگ کے مطابق پیپلز پارٹی فرانس کے عہدے داروں کا وفد پی پی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کرے گا۔ فرانس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کے شان دار استقبال کے سلسلے میں صدر ارشاد کمبوہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہ نما سید کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی سمیت متعد عہدے داروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیگر سیاسی و سماجی لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل مشترکہ طور صدر پاکستان کوپیش کیے جائیں۔ دریں اثناء صدرآصف علی زرداری کے دورہ فرانس میں فرانسیسی صدر نکولاسرکوزی سے ملاقات کے علاوہ فرانس میں مقیم اپنے والد سے ملاقات بھی شامل ہے جس کے بعد وہ لندن روانہ ہو جائیں گے، جب کہ پارٹی وفد کی صدر سے ملاقات ان کی فرانس آمد کے فوراً بعد متوقع ہے۔