تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اقوام متحدہ:پینے کاصاف پانی ، صفائی کی سہولت انسانی حقوق قرار

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ . . . اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی کی سہولت تک رسائی کو باضابطہ طور انسانی حقوق قرار دے دیا ہے۔ امریکا سمیت درجنوں ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ معاملے پر پندرہ سال سے زائد عرصہ جاری رہنے والے بحث و مباحثے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک سو بائیس ممالک نے بولیویا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اسے منظور کیا۔امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور سینتیس دیگر ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد کے مطابق پینے کا محفوظ اور صاف پانی، اور صحت و صفائی پر مبنی ماحول تک رسائی وہ انسانی حقوق ہیں۔ جو بھرپور انداز سے زندگی گزارنے کے حق کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔قرارداد میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ دنیا بھر میں اٹھاسی کروڑ چالیس لاکھ افراد کو پینے کے محفوظ پانی۔ جبکہ دو ارب ساٹھ کروڑ سے زیادہ آبادی کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولت تک رسائی حاصل نہیں۔غیر محفوظ پانی اور گندگی کے باعث پیدا ہونے والی بیماروں سے ہر سال تقریبأ دو کروڑ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد چھوٹے بچوں کی ہوتی ہے۔قرارداد میں امیر ریاستوں اور عالمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسے میں صورتحال بہتر بنانے کیلئے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو مالی اور تیکنیکی معاونت فراہم کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.