تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل کے ساتھ تعلق شرائط پر موقوف ہے، ترکی

جنگ نیوز -
استنبول . . . ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق ، شرائط پر موقوف ہے ۔انہوں نے یہ بات اردن کے ایک عربی روزنامے سے گفتگو میں کہی ۔ اردوگان نے باور کرایا کہ اسرائیل اپنی غاصبانہ اور توسیعی پالیسی سے امن و سلامتی کو ہر گز یقینی نہیں بناسکے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ترکی کا تعلق ، اسرائیل کے انقرہ کی شرائط پر عمل درآمد کے ساتھ مربوط ہے ۔ یاد رہے کہ ترکی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے لازم ہے کہ اسرائیل آزادی قافلے پر حملہ کرنے پر معافی مانگے ، متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرے اور واقعے کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.