تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کلنٹن فیملی نے بیٹی کی شادی میں صدر اوباما کو مدعو نہیں کیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سابق صدر بل کلنٹن نے صدر باراک اوبامہ کو اپنی بیٹی چیلسی کلنٹن کی شادی ،میں مدعو نہیں کیا۔امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے مطابق صدر اوبامہ نے ایک شو میں اعلان کیا کہ کلنٹنز نے ہفتے کوہونے والی اپنی بیٹی کی شادی میں انہیں نہیں بلایا ۔صدر اوبامہ نے کہا کہ بل اور ہیلری کلنٹن نے انہیں شادی میں اس لیے نہیں بلایا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس اہم دن پر ان کی بیٹی اور ان کا ہونے والا داماد ہی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی تقریب میں دو صدروں کی وجہ سے سیکریٹ سروس کے اہلکار مہمان اور تحائف کا جائزہ لیں گے۔مبصرین چیلسی کلنٹن کی شادی کو اس دہائی کی سب سے اہم تقریب قرار دے رہے ہیں۔نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق اس تقریب پر تقریبا تین سے پانچ ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔اخبار کے مطابق تقریب کے اہم شرکا کی صرف سیکیورٹی پر دولاکھ ڈالر خرچ ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.