5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گھانا،اکیس ہزار سے زائد بچے ایچ آئی وی/ایڈز کا شکار ہو گئے
جنگ نیوز -
اکرا . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . براعظم افریقا کے ملک گھانا کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد21ہزار202ہوگئی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر ابینزر کومسون(Ebenezer Koomson) کے مطابق ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ہلاکتوں کی سالانہ تعداد 17058 ہوگئی ہے۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گھانا میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد2لاکھ40ہزار802سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 2 لاکھ 19 ہزار600 بالغ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔