تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صومالیہ میں شدید جھڑپیں،بچوں سمیت11شہری ہلاک

جنگ نیوز -
موغادیشو . . . صومالیہ میں سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی زد میں آکر گیارہ شہری ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق افریقی یونین کے امن دستوں کی حمایت یافتہ سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والی لڑائی کی زد میں آکر مرنے والوں میں دو بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ کے جیولری سیکشن پر ماٹر گولا گرنے سے سات خواتین سمیت پینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔فوج کے کمانڈر حسن گِیدی کے مطابق الشباب اور حزب الاسلام کے عسکریت پسندوں نے سرکاری تنصیبات پر حملہ کیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ گزشتہ تین برسوں سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس لڑائی سے عام شہری بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ جس پر انسانی حقوق عالمی تنظیمیں شدید تشویش کا اظہار کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.