تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور میں موسلادھار بارش کا34سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،9جاں بحق

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور میں موسلادھار بارش جاری ہے ۔ درجنوں دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں بارشوں سے پشاور میں نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں سینکڑوں گھراورمال مویشی بہہ گئے جی ٹی روڈ اور موٹر وے سمیت کئی جگہوں پر مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہیں پشاور میں بارش کا سلسلہ منگل کی رات سے شروع ہوئی جو بغیر وقفے کے جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں سمیت کئی مضافاتی علاقے ضلع پشاورکے جی ٹی روڈ ، ورسک روڈ ،چارسدہ روڈ اور کوہاٹ روڈ پرواقع درجنوں دیہات میں سیلابی ریلے داخل ہوگئے ہیں ان میں ناصر پور،چغل پورہ،اکبرپورہ،بڈھنی،قاضی آباد،لخکر کلے،جگنی،تخت آباد،متھرا،پٹوار،شہے،میاں گجر،لڑمہ ،شاہی بالا،چوہاگجرمیں بارش نے تباہی مچائی ہے اور بارش کا پانی گھروں ،قبرستانوں ،سکولوں،اسپتالوں اور مساجد میں داخل ہوگیا کئی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی کی ہے اور سرکاری اسکولوں میں ان کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے درجنوں گھر مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں تاہم اکثر علاقوں میں سرکاری امدادنہیں پہنچائی گئی اور اس موقع پر انتظامیہ مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے متنی ،،قادرآباد میں چھتیں گرنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد سیلابی ریلے یں بہہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک274 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔جس کے بعد1976 میں114 ملی میٹر بارش کا34 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.