تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور:متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات شروع ،فوج سے بھی مدد طلب

جنگ نیوز -
پشاور . . . ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں،شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کشتیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ڈی سی او پشاور سراج احمد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقے زیر آب آ گئے ہیں، سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور مضافاتی علاقوں میں ہزاروں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دس ایمبولینس گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں اور مضافاتی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کشتیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ڈی سی او کے مطابق پاک فوج سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.