تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ سے درجنوں گھر تباہ،سیکڑوں کی نقل مکانی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . امریکا میں کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Mojave desert کے جنگلات میں 3 دن پہلے لگنے والی آگ سے 1400 ایکٹر اراضی متاثر ہو ئی ہے اور رہائشی علاقے تک پھیلنے کی وجہ سے دوجنوں گھر جل کر تباہ ہو گئے ہیں اور اس علاقے میں رہنے والے سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ تیز ہوا کی وجہ سے ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا کیلیفورنیا گورنر نے اسٹیٹ آف ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.