5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان
جنگ نیوز -
xسنگاپور . . . ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رحجان دیکھا جارہا ہے۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل ستمبر کے سودے چھ سینٹس اضافے کے ساتھ77 ڈالر پانچ سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ ستمبر کے سودے پانچ سینٹس کمی کے بعد76 ڈالر ایک سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ماہرین کے مطابق عالمی بحران سے نکلنے کے باوجود اس کے اثرات اور چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ زائد تیل استعمال کرنے والے ممالک اس کی قیمت70 سے80 ڈالر فی بیرل کے درمیان مطمین دیکھائی دیتے ہیں۔