5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اکشے کمار نے بھی ہالی وڈ کا رخ کرلیا،فلم بنائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد ایکشن اسٹار اکشے کمار کی نظریں اب ہالی وڈ پر جمی ہوئی ہیں۔ بالی وڈ کے دوسرے اداکاروں کی طرح اکشے کمار بھی ہالی وڈ کا رخ کر رہے ہیں لیکن وہ ہالی وڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے بلکہ ہالی وڈ کے لیے فلم”Break Away“ بنائیں گے ۔اس فلم میں کینیڈین نژاد اداکارہEmily Van Campمرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ Robert Lieberman اس کے ہدایت کار ہوں گے۔اکشے کمار طویل عرصے سے ہالی وڈ میں اپنی ہوم پروڈکشن ”ہری اوم پروڈکشن “ کے بینر تلے فلم بنانے کے خواہش مند تھے اورفلم”Break Away“کی تکمیل سے ان کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔