5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ:مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک،ایک زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں دستی بم کے حملہ اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح بروری کے علاقے ریلوے ہاوسنگ اسکیم میں نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم واصف سراج کے گھر پر دستی بم پھینکا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھراورگردونواح کے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔بروری کے فیصل ٹاون میں بھی نامعلوم افراد نے ایک مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص حبیب موقع پر جان بحق جبکہ ممتاز زخمی ہوگیا جان بحق اورزخمی ہونے والوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی ہونے والوں بہاول پور کے رہنے والے تھے اور مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے تھے۔