5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طیارہ حادثہ:قومی سوگ میں پشاور میں بھی پرچم سرنگوں
جنگ نیوز -
پشاور . . . اسلام آباد میں طیارے کے افسوس ناک حادثے کے سوگ میں پشاور میں بھی قومی پرچم سرنگوں ہے۔ یوم سوگ کے موقع پر تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ صوبے میں کئی مقامات پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ دوسری طرف طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی میتیں پشاور پہنچا دی گئی ہیں ۔یہ افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کراچی سے اپنے ایک عزیز کے انتقال پر تعزیت کے لئے پشاور آ رہے تھے۔