5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچیمیں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہو گیئں پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سورارون نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے مین 25 سالہ واحد خان ہلاک ہو گیا ،سرجانی ٹاون مین نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے مین ایک نوجوان ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی تھے اور رات کو گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔