تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بولان :ڈھاڈرمیں ٹرک اور پولیس موبائل کی ٹکر، 2اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں ٹرک پولیس موبائل سے ٹکراگیا ایک اہلکار جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈھاڈر پولیس کی موبائل گاڑی گشت کررہی تھی کہ مشکاف کے مقام پر سکھر سے آنے والے ٹرک بے قابو ہوکر پولیس موبائل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار محمد صدیق موقع پر جان بحق جبکہ طالب حسین اور عبدالغفار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈرمنتقل کردیا گیا پولیس نے ٹرک کوقبضہ میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.