تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں مزید بارشوں کے بعد گزشتہ روز آنے والے دو سیلابی ریلے مختلف آبادیوں کو متاثر کرتے ہوئے داجل کینال سے گزرہے ہیں۔ادھردریا چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر اورنچے درجے کا سیلاب ہے۔درہ کاحا اور درہ چھاچڑ سے آنے والے دو سیلابی ریلوں نے مزید دس بستیوں کو متاثر کیا ہے۔ جس کے بعد متاثر ہونے والے بستیوں کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ برساتی ندی نالوں کی گذر گاہوں کی صفائی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے بلڈوز فراہم کئے گئے لیکن ان پر کام نہ ہونے اور ناقص مٹریل سے تعمیر کئے گئے ناقص حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے سے علاقہ زیر آب آگیا ہے۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور لاکھوں ایکڑ پر کاشت کھڑی خریف کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہے۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق دریا چناب پر اس وقت 2 لاکھ تیرز ہزار کیوسک اور قادرآباد کے مقام پر 2 لاکھ بیس ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔دریا چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد کے مقام سے بڑا ریلا گزرنے سے قادر آباد، جلال پور بھٹیہ سمیت تیس دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ دریا چناب میں سیلابی ریلے کے سبب ہیڈ چھنوا کے قریب سلوکی میں گھر گیا گیا جس میں نیچے آکر دو بچے جاں بحق ہوگئے۔محکمہ آبپاشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دریا چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے لیکن بارشوں کا نئے سلسلے کے باعث مزید پانی کی سطح بڑھ سکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.