تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سربیا، شیرخوار بچوں کے لیے پہلے ’ملک بینک‘ کا قیام

جنگ نیوز -
بلغراد . . . فارن ڈیسک . . . سربیا میں شیرخوار بچوں کے لیے پہلا ’ملک بینک‘ قائم کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ بینک بلغراد کے ’انسٹی ٹیوٹ آف نیوناٹالوجی‘ میں قائم کیا گیا ہے جو نہ صرف سربیا بلکہ بلقان میں بھی پہلا ایسا بینک ہوگا۔ عالمی ادارے یو نیسکو کے مطابق جنوب مغربی یورپ میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح اوسطاً کم ہے اور صرف27فی صد مائیں اپنے بچوں کو پہلے چھ ماہ تک فیڈ کرتی ہیں، جب کہ سربیا میں یہ شرح صرف15فی صد ہے۔سربیا میں2005میں نوزائیدہ بچوں کو ماں کے دودھ کے علاوہ کسی بھی قسم کا دودھ یا کوئی مشروب پلانے یا غذا کھلانے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود اس شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.