5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کا سلمان خان کے خلاف احتجاج
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ اداکار سلمان خان ایک اور مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔انہیں پہلے تو کالے ہرن کے شکار کے الزام میں عدالت کا سامنا کرنا پڑا اور اب ایک حالیہ اشتہار کے خلاف ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے احتجاج کیا ہے۔اشتہار میں سلمان خان گائے کو چاکلیٹ کھلاتے ہیں جس سے وہ دودھ کے بجائے آئس کریم دیتی ہے۔ امرتسر میں شیوسینا کے کارکنان نے اس اشتہار کے خلاف احتجاج کے دوران سلمان خان کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گائے کو ہندو مذہب میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور اس اشتہار سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔تاہم ممبئی میں شیوسینا کے ترجمان Rahul Navrekarکا کہنا ہے کہ سلمان خان کے خلاف شیوسینا کا یہ آفیشل مظاہرہ نہیں بلکہ صرف ایک یونٹ کی تحریک ہے۔ اس اشتہار کا اسکرپٹ لکھنے والےAdman Prasoon Joshiکا کہنا ہے کہ وہ مذہب اور مذہبی شخصیات کا بے حد احترام کرتے ہیں،یہ صرف بچوں کو متاثر کرنے کے لیے بنایا جانے والا ایک اشتہار ہے اس میں کوئی متنازعہ بات نہیں۔ دوسری جانب سلمان خان نے تاحال اس واقعہ پر اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔